کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات, جماعت اسلامی نے چکلالہ کینٹ میں امیدوار کا اعلان کردیا

راولپنڈی:کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا گیا, سیاسی جماعتیں متحرک ہوگئیں اور امیدواروں کو اکھاڑے میں اتارنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی. ملک کی سیاسی جماعتوں سمیت کچھ نئی جماعتیں بشمول کالعدم تحریک لبیک بھی انتخابات می شریک ہونگی.دوسری طرف جماعت اسلامی کے چکلالہ کینٹ میں امیدوار کا اعلان کردیا, جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق ممبر چکلالہ کینٹ بورڈ خالد محمود مرزا کینٹ بورڈ کے اعلان کر دہ انتخاب میں حصہ لیں گے ۔اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا ۔ قاضی اباد چکلالہ کینٹ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی قاضی محمد جمیل ،امیر جماعت اسلامی پی پی 11حاجی یار محمد ، نائب امیر حاجی نصیر مغل،ہارون رشید ،کرنل( ریٹائرڈ ) رضا علی اور خالد محمود مرزا سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔ اس اجلاس میں جماعت اسلامی کے عہدیداران نے خالد محمود مرزا کی ممبر کینٹ بورڈ چکلالہ کی حیثیت سے شاندار عوامی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خالد محمود مرزا چکلالہ کینٹ کے اعلان کردہ انتخاب میں بھرپور حصہ لیں گے ۔ان شا اللہ واضع اکثریت سے انتخاب میں کامیابی حاصل کریں گے ۔اس موقع پر خالد محمود مرزا نے اپنے قائدین،کارکنان اور علاقہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپ سب کی سرپرستی ،شفقت اور تعاون کے بغیر خدمت کا یہ عظیم کام نا ممکن تھا ۔امید ہے کہ اپ سب پہلے سے بھی بڑھ کر تعاون اور سرپرستی جاری رکھیں گے ۔اجلاس میں خالد محمود مرزا کی بھرپور عوامی رابطہ مہم فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔