بجلی کی بندش ڈیوٹی پر موجود افراد کی غفلت کی وجہ سے ہوئی, 7 افراد معطل

راولپنڈی :ملک بھر میں گذشتہ روز ہفتے کی شام 11 بج 30 منٹ پر اچانک بجلی بند ہوگئی ,اس کے پیچھے ڈیوٹی پر موجود افراد کی غفلت کی وجہ سامنے آئی ہے.

‏ملک بھر میں رات کو بجلی معطلی پر سات (7) ملازمین کو تاحکم ثانی معطل کردیا گیا

آرڈر کے مطابق ان سات ملازمین جو اس وقت ڈیوٹی پر تھے غفلت برتنے پر بجلی فالٹ کا مسئلہ پیش آیا اور پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا.

تاحکم ثانی معطل کئے جانے والے افراد میں سہیل احمد, دیدار علی چھنا, علی حسن گولو ,ایاز حسین ڈاہر, سعید احمد, سراج احمد میمن اور الیاس احمد شامل ہیں..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔