فزیکل نہیں آن لائن امتحانات, ایرڈ یونیورسٹی کے طلبہ کا مطالبہ, ٹرینڈ ٹاپ پر

راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز) راولپنڈی کی معروف درس گاہ پیر مہر علی شاہ ایگریکلچر یونیورسٹی کے طلبہ کا آن لائن امتحان لینے کامطالبہ, سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا. ذرائع کے مطابق طلبہ کا مؤقف ہے کہ چند روز پہلے دس دن کے لئے یونیورسٹی کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے بند کردی گئی تھی. اس وجہ سے ابھی تک بڑی تعداد طلبہ کی کورونا کا شکار ہے,اس لئے بیمار طلبہ جب ہاسٹل یا یونیورسٹی میں آئیں گے اس سے دوسرے طلبہ بھی متاثر ہوں گے. ٹوئٹ پر صارفین کا کہنا ہے کہ امتحانات آن لئے جائیں . ایک ٹویٹر صارف نے اپنی ہسپتال سے تصویر شئیر کی

https://twitter.com/shoaibbhalyar/status/1488853496493453316?t=avmLQooXTt1CTOmGEZochA&s=19

ایک اور صارف محمد فیصل نے اپنی کوڈ ٹیسٹ کی رپورٹ شئیر کی.

https://twitter.com/mfaisal9624/status/1488791160617582592?t=sPx7rHdOhetmUrQxzLI27g&s=19

اس کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبہ نے اپنے کووڈ ٹیسٹ رپورٹ ٹوئٹ کی ہیں, ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ایکشن لیتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی تحریری درخواست متعلقہ ادارے کے لیٹر ہیڈ پر ارسال کریں اور درخواست کے ساتھ مثبت کورونا رپورٹس منسلک کریں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خیابان سر سید سیکٹر 4 بی آر ڈبلیو پی میں کورونا کنٹرول روم میں جمع کرائیں۔

https://twitter.com/DistrictHealth1/status/1488814533842022404?t=hczGbfRCRk0jMFJMHlQa0A&s=19

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے