راولپنڈی:اللہ اکبر تحریک پہلی مرتبہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ،اللہ اکبر تحریک اس سے قبل عام انتخابات میں بھی حصہ لے چکی ہے اور مجموعی اعتبار سےایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے ،اللہ اکبر تحریک نے راولپنڈی چکلالہ سے 3 ،راولپنڈٰی کینٹ سے 7 اور واہ کینٹ سے 8 امیدوارکھڑے کیے ہیں ۔چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 3 کےا میدوار کامران خان نے پوٹھوہار ٹائمز سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ہماری جماعت کا سب سے اہم منشور عوامی خدمت ہے اور ہم لوگوں کو جاکر یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے،ہم نظریہ پاکستان کے احیاءکی تحریک لے کر نکلے ہیں ،آپ دیکھیں اس وقت ہماری نسل نو نظریہ پاکستان سے بے بہرہ ہے ،انہیں یہی نہیں معلوم کے ہم نے یہ ملک کس مقصد کے لیے حاصل کیا ۔ نظریہ پاکستان کا دفاع کرنے والے ہی دراصل ملک کا دفاع کرنے والے ہیں،ہم اپنی جماعت یا کسی کی ذات کا نہیں پاکستان کا الیکشن لڑنے نکلے ہیں ،ہمارا مشن ہے کہ ہم نسل نو کو راہ راست پر لائیں ،منشیات کے خاتمے کے لیے جو مجھ سے ہوسکا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے بہت سے مسائل ہیں جن پر کوئی کام نہیں کیا گیا،سب سے اہم مسئلہ تو پانی کا مسئلہ ہے ۔میں جیتوں یا ہاروں حلقے کی عوام کے ساتھ میرا اوڑھنا بچھونا ہوگااور اگر حلقے کی عوام نے مجھے منتخب کیا میں اس دوڑکا حصہ بنا تو میں عوام سے کہتا ہوں کہ گورنمنٹ سے ہٹ کر حلقے میں کام کروائیں گے۔حلقہ وارڈ3 چکلالہ کی عوام 12ستمبرکو کرسی کے نشان پر مہر لگائیں