راولپنڈی :نیوٹاون پولیس نے لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر الجنت مال اور بن چراغ کمرشل مارکیٹ کے مالکان کو گرفتار کر لیا، الجنت مال اور بن چراغ کو بند کر کے سیل کر دیا گیا ہے۔سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ حکومتی احکامات اور جاری کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا۔