راولپنڈی(پوٹھوہار ٹائمز)پہلی کمشنر سیٹلایٹ اوپن سکواش چیمپیئن شپ کل (22مارچ)سے لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہوگی، کمشنر راولپنڈی وصدر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نورالامین مینگل کل بروزمنگل صبح گیارہ بجے چیمپیئن شپ کاافتتاح کریں گے۔ راولپنڈی ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری نعیم انور نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر سے پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) سے رجسٹرڈ 32 مردکھلاڑی حصہ لیں گے۔چیمپیئن شپ کا فائنل 25مارچ کو کھیلا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔