پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کانٹے دار مقابلہ, پروفیشنل پینل نے میدان مار لیا

راولپنڈی:پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کانٹے دار مقابلہ

پروفیشنل پینل کے امیدوار ضیا الرحمان ضیا ایک ووٹ سے کامیاب جنرل سیکرٹری راجہ رفاقت حیسن منتخب فنانس سیکرٹری حافظ محمد کامران جبکہ سیکرٹری اطلاعات سردار آفتاب اقبال نے میدان مارلیا
تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات را ولپنڈی پریس کلب میں ہوئے جس میں دو پینلز پروگریسو پینل اور پروفیشنل پینل مدمقابل تھے پولنگ دن 12 بجے سے 3 بجے تک جاری رہی جس میں ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا دونوں پینلز کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا نتائج کے مطابق پروفیشنل پینل کے امیدوار صدر ضیا الرحمان ضیا صرف ایک ووٹ کے فرق سے پروگریسو پینل کی مومنہ بتول سے کامیاب ہوئے جنرل سیکرٹری کے امیدوار راجہ رفاقت حسین اپنے مد مقابل بابر سلیم سے الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے اسی طرح سے فنانس سیکرٹری کے امیدوار حافظ محمد کامران پروگریسو پینل کے غلام العارفین راجہ سے جیتنے میں کامیاب ہوئے جبکہ سیکرٹری اطلاعات سردار آفتاب اقبال نے سخت مقابلہ کے بعد صرف 3 ووٹ کے فرق سے خنیس الرحمان سے الیکشن جیتا الیکشن میں جیتنے کے بعد تمام امیدواروں کو چیئر مین بابر اورنگزیب چوہدری سمیت دیگر ممبران نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ جیتنے والے عہد یدار مستقبل میں تنظیم اور صحافیوں کی بہتری کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے