ممتاز عالم مفتی محمد نعیم انتقال کرگئے

ترجمان جامعہ بنوریہ کے مطابق مفتی نعیم کی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کرگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ مفتی نعیم کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مفتی نعیم کی نماز جنازہ و تدفین کا اعلان جامعہ بنوریہ کی کمیٹی سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

مفتی نعیم دل کےعارضے میں مبتلا تھے اور سائٹ ایریا میں واقعے جامعہ بنوریہ کے مہتمم تھے۔ مرحوم نے سوگوارن میں بیوہ، 3 بیٹے اور 2بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے