ملک پاکستان میں لسانیت قومیت اور فرقہ واریت کے نام پر بدامنی کی آگ کو ملک دشمن قوتیں بھڑکا رہی ہیں۔

کوئٹہ (پوٹھوہار ٹائمز) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں ایثار، محبت ،جذبے اور یگانگت کا درس دیتا ہے اسلام دشمن قوتیں سازش کے تحت لسانیت، قومیت فرقہ واریت کے نام پر بدامنی کی آگ کو بھڑکایا جارہا ہے تمام صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان وعظمت مسلّمہ ہے ان کے شان میں گستاخی اور توہین ناقابل برداشت ہے۔دشمن فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لیے یہ سازشیں کرتے ہیں تاکہ فرقہ واریت کی آگ کو ہوا دی جا? فرقہ واریت سے انتشار اور اختلافات کو اٴْمتِ مسلمہ کے درمیان آنے نہ دیں محرم الحرام میں برداشت اور محبت کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کیلئے علماء کردار ادا کرے علمائے کرام مہراب و منبر سے پیار ومحبت، اتحاد و یگانگت اور بھائی چارگی کا درس دیا جائے انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں اہلِ بیت اطہار اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی اور توہین ناقابل برداشت ہے۔صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا ایک ایک ادا رضائے حق کا لاثانی شاہکار اور آپ کے ایک ایک قدم ایثار و قربانی کی لافانی یادگار ہے ان کے قلوب میں خلوص ، جذبات میں صداقت اور فکر و نظر میں للہیت فدائیت کا مظہر ہے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین قربانیاں رہتی دنیا کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔