قائد اعظم کے پورٹریٹ کے سامنے نازیبا تصاویر بنانے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد (پوٹھوہارٹائمز) قائد اعظم کے پورٹریٹ کے سامنے نازیباتصاویر بنانے والے ذوالفقار نامی ملزم کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا یاد رہے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایکسپریس ہائی وے پر موجود بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر اور ان کے فرمان ’ایمان، اتحاد، تنظیم‘ کے سامنے گذشتہ دنوں فوٹو شوٹ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھایہ مقدمہ تھانہ کورال پولیس سٹیشن میں ایک شہری کی مدعیت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 294 کے تحت درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمے کے مدعی نے بتایا کہ اسلام آباد میں کورال چوک پر نصب قائداعظم کے پورٹریٹ کے سامنے لڑکے اور لڑکی کا ڈانس کرنا اور تصاویر بنانا ہمارے عظیم قائد بانی پاکستان محمد علی جناح کی عزت کی پامالی ہے۔

ذرائع کے مطابق قائد اعظم کے پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنانے والے ذوالفقار نامی ملزم کا تعلق لاہور سے ہے، پولیس ٹیم نے ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا ہے، آج رات تک پولیس ملزم کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔