راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز) کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کر کے پھل فروش ریڑھی بان پر تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے والے دونوں ملزمان گرفتارکر لئے،تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او کہوٹہ کی سربراہی میں ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کر کے پھل فروش ریڑھی بان پر تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے والےدو ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کی شناخت محمد علی اور اظہاد کے نام سے ہوئی، ملزمان کے خلاف گزشتہ روز پھل فروش ریڑھی بان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایس ڈی پی اوکہوٹہ کاکہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کر کے شہریوں کو دھمکانہ ناقابل برداشت ہے۔