راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز) ڈاکٹر نے ڈلیوری کے دوران بچے کی گردن ہی کاٹ دی ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے اسپتال میں ڈاکٹر نے ڈلیوری کے دوران بچے کی گردن کاٹ دی۔
ادھر ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے مقامی اسپتال میں پیش آیا جہاں حاملہ خاتون کو طبعیت ناسازی کی وجہ سے گذشتہ رات اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔جہاں ڈاکٹر نائلہ نے ڈلیوری کے دوران کمسن بچے کی گردن ہی کاٹ دی۔
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان پر قانونی کارروائی نہ کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈالا گیا۔متاثرہ شہری کی جانب سے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی,پولیس حکام کے مطابق رازی ہسپتال علاقہ تھانہ بنی میں پیدائش کے دوران بچے کی وفات کا معاملہ۔ ڈاکٹرز کےبیانات کےمطابق بچہ فوت شدہ پیداہوا۔ لواحقین نے بیان دیا کہ پیدائش کے وقت بچے کی گردن کٹی ہوئی تھی۔ معاملہ کی مکمل چھان بین کےلیے بچےکے والد کےبیان پر174ض ف کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔