راولپنڈی ( پوٹھوہار ٹائمز) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی طرف سے جاری کردہ حکمانہ کے مطابق شہری حدود و کنٹونمنٹ میں قائم تعلیمی ادارے 28 ستمبر 2021 بروز منگل بند رہیں گے۔ چہلم شہدائے کربلا کیلئے ٹریفک پلان جاری كل 12 جلوس نکالے جائیں گے ٹریفک متبادل راستوں پر چلائی جائیگی راولپنڈی چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے چہلم شہداء کربلا کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔ چہلم شہدائے کربلا کے سلسلہ میں تحصیل سمیت کل 12 جلوس نکالے جائیں گے ۔ کل 12 مقامات پر جلوس کے اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن لگائی جائے گی جس کے مطابق لیاقت روڈ ( ڈی اے وی کا چوک سے فوارہ چوک تک بند رہے گی ) سٹی صدر روڈ ( مشرق ہوٹل سے فواره چوک تک ) کشمیری بازار روڈ ( ناولٹی سینما سے فوارہ چوک تک گنجمنڈی روڈ ( تھانہ گنجمنڈی ٹرن سے فوارہ چوک تک ) باغ سرداراں روڈ ( چونگی نمبر 4 سے بانسا نوالہ چوک تک ) بنی چوک ( سرکلر روڈ ، وارث خان روڈ کوہاٹی بازار ) اقبال روڈ ( کمیٹی چوک سے فوارہ چوک تک ) گارڈن کالج روڈ ( اکبر انٹرنیشنل سے نیا محلہ تک ) ففتھ روڈ ( رحمان آبادٹرن مری روڈ کالج چوک سید پور روڈ تک ) فورتھ روڈ ( پنجاب بینک گول چکر سے کالی ٹینکی چوک تک ) اور اصغر مال روڈ ( اصغر مال ٹرن مری روڈ تا ڈگری کالچ چوک تک ) بوقت جلوس بند رہیں گے اس موقع پرٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گا ۔ لیاقت باغ چوک سے جانب فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو DAV کالج چوک سے تبادل راستہ گوالمنڈی روڈ کی طرف موڑاجائے گا ، سٹی صدر روڈ سے فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو مشرق ہوٹل ٹرن سے متبادل راستہ موہن پورہ روڈ کی طرف بھیجا جائے گا جبکہ دیگر متبادل راستے بھی کھلے رہیں گے ۔