راولپنڈی والو آپ نے لاہورکو بھی پیچھےچھوڑ دیا ہے۔ شہباز شریف

راولپنڈی (پوٹھوہار ٹائمز) عمران خان آپ نےقوم کاتیل نکال دیا اور کہتے ہو گھبرانا نہیں، ن لیگ نے پی ٹی آئی کا12سال بعد کنٹونمنٹ میں‏ صفایا کر دیا، اب پی ٹی آئی کوہمیشہ کیلئےسیاسی طورپردفن کردیں گے، صدر مسلم لیگ ن کا کارکنوں سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ن لیگ نےپی ٹی آئی کا12سال بعد کنٹونمنٹ میں ‏صفایا کر دیا اب پی ٹی آئی کوہمیشہ کیلئےسیاسی طورپردفن کردیں گے۔کارکنان سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے10سال پہلےکنٹونمنٹ بورڈمیں آنکھ کھولی تھی ‏کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے پی ٹی آئی کوسیاسی طور پر اپنی نیند آپ سلا دیا اور 2023میں پی ٹی آئی کوہمیشہ ‏کیلئے سیاسی طورپردفن کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ نےقوم کاتیل نکال دیا اور کہتے ہو گھبرانا نہیں قوم کابراحال ہوگیاہے عوام کو ‏مہنگائی کےخلاف نکلناہوگا عوامی لہروں سےحکومت کو دریابرد کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈالیکشن کامیابی پرآپ کومبارکبادپیش کرنے آیا ہوں، ن لیگ نےکوئی معمولی ‏کامیابی حاصل نہیں کی کنٹونمنٹ بورڈبلدیاتی الیکشن انتہائی حوصلہ افزاہیں ن لیگ نےراولپنڈی سے7نشستیں ‏حاصل کیں، راولپنڈی والو! آپ نے لاہورکو بھی پیچھےچھوڑ دیا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ ن لیگ 5سالوں میں پاکستان کی تقدیر بدلنےجارہی تھی ایک کروڑنوکریاں دیں گے لاکھوں لوگ بےروزگارہوگئے، بجلی کےبل عوام پر ‏بجلی کی طرح گرپڑے ہیں، ڈالر171روپےکاہوگیاہے 52روپےکی چینی اب 110روپےفی کلوہوگئی سلیکٹڈ وزیراعظم نے ‏ملک کوتباہ کر دیا ہے ملک میں ہر طرف تباہی ہو گئی ہے تین سال کے بعدملک بھرمیں عوام کی آنکھیں کھل گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔