راولپنڈی:پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ
اس دن کو منانے کا مقصد جہاں آزادی صحافت کی اہمیت، افادیت، صحافتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالنا ہے وہیں اس عزم کو یقینی بنانا ہے کہ آزادی صحافت کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی پاکستان میں صحافیوں کو نہ صرف آزادانہ اور شفاف رپورٹنگ میں سختیاں برداش کرنی پڑتی ہیں بلکہ اکثر صحافی فرائض کی انجام دہی میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کے لیے حالات کبھی بھی سازگار نہیں رہے قدم قدم پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوران کوریج اور کبھی خبر کی نشر و اشاعت کے بعد انہیں دھمکیوں اور نفرت آمیز رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے بہت سے صحافی مختلف ادوار میں پابند سلاسل بھی ہوئے ، تشدد کا نشانہ بنے اور کچھ تو جان کی بازی ہار گئے جمہوریت ہو یا آمریت پاکستانی صحافیوں نے ہمت پھر بھی نہیں ہاری اور سچ کا سفر جاری و ساری رکھا عالمی یوم صحافت کے موقع پر پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ملک کے تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ صحافیوں کی پروڈکشن کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر چیرمین بابر ارنگزیب چوہدری ، وائس چیرمین افتخار علی بھٹی ، صدر ضیاء الرحمن ضیاء ، سینئر نائب صدر حرا افتخار ، نائب صدر شیراز احمد شیرازی ، کوارڈینٹر عریشہ صغیر عباسی ، جنرل سیکرٹری راجہ رفاقت حسین ، سیکرٹری فناننس حافظ کامران ، سیکرٹری اطلاعات سردار آفتاب اقبال اور دیگر ممبران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو پروٹیکشن دی جائے اور ان کو بھی حقوق دیے جائے جس طرح ایک عام شہری یا سرکاری ملازم کو دیے جاتے ہیں او ایک ایسا بل پاس کیا جائے کہ ایسے شرپسند عناصر جو فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ بنتے یا انکو دھمکیاں دیتے انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے